27 ستمبر، 2017، 10:29 AM

پاکستان کے وزیر خزانہ پر اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد

پاکستان کے وزیر خزانہ پر اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد

پاکستان میں احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔ عدالت نےوزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ ان کے اثاثے جائزطریقے سے بنائے گئے اور آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احتساب عدالت میں الزامات کا دفاع کروں گا۔ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کے دوران احتساب عدالت نے استغاثہ کے 28گواہان کو طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حاضری سے استسنیٰ کی درخواست دی، جس کی نیب نے مخالفت کی۔ وزیرخزانہ کے خلاف نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھےاور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔

News ID 1875554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha